Noor-e-Quran Academy

Noor-e-Quran Academy Learning and memorizing Quran According to Tajweed Rules for All Ages , Five years experience in Canada

09/03/2026

اللہ اور بندے کے درمیان مت آیا کریں۔

کسی کو جائے نماز پر روتے دیکھیں تو وجہ مت پوچھا کریں۔۔۔
آدھی رات کو اگر کسی کی سسکیاں سنیں تو بہرے ہو جایا کریں۔۔۔
قرآن پڑھتے ہوئے کسی کی آنکھوں میں آنسو دیکھیں تو اَن دیکھا کر دیا کریں۔۔۔
تسبیح تھامے ہوئے ہاتھوں کی لرزش کو نظر انداز کر دیا کریں۔۔۔
تہجد کے انتظار میں کروٹیں بدلتے رب کے بندوں سے سوال مت کیا کریں۔۔۔

آپ نہیں جانتے کہ کسی کے اُس کے رب کے ساتھ کیا معاملات ہیں۔۔۔
آپ نہیں جانتے کہ کوئی کس طریقے سے اپنے رب کو منا رہا ہے۔۔۔
آپ کچھ نہیں جانتے!copied

09/03/2026
09/01/2026

صرف گناہوں سے؟

نہیں۔۔۔ کبھی کبھی الله تعالیٰ انسان کو اُن غیر ضروری وابستگیوں، خواہشوں، تعلقوں، غرور، توقعات اور محبتوں سے بھی نکالتا ہے، جو اُس کے اور بندے کے درمیان غفلت یا دوری کا سبب بن چکی ہوتی ہیں۔ وہ بعض اوقات ایک ایک کر کے اُن چیزوں کی حقیقت دکھا دیتا ہے، جنہیں ہم اپنی پوری زندگی سمجھ بیٹھتے ہیں، حالانکہ وہ صرف آزمائش ہوتی ہیں۔

ہمیں لگتا ہے کہ ہماری دنیا بکھر رہی ہے، ہمارے خواب ٹوٹ رہے ہیں، ہماری دعائیں رد ہو رہی ہیں، لیکن حقیقت میں ممکن ہے الله تعالیٰ ہمارے دل کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہو، تاکہ اُس میں اپنی محبت، اپنا سکون اور اپنا نور مزید بڑھا دے۔

انسان اکثر اپنے رب سے محبت کا دعویٰ تو کرتا ہے، مگر کبھی کسی انسان، کسی خواہش، کسی مقام، کسی رشتے یا کسی خواب کی محبت اُس کے دل پر غالب آ جاتی ہے۔ پھر الله تعالیٰ اپنے بندے کو چھوڑتا نہیں، بلکہ مختلف حالات کے ذریعے اسے اپنی طرف متوجہ فرماتا ہے۔

کبھی کسی عزیز کی جدائی، کبھی کسی خواب کا ٹوٹ جانا، کبھی کسی دعا کا دیر سے قبول ہونا، کبھی مسلسل آزمائشیں۔۔۔ یہ سب ہمیشہ سزا نہیں ہوتیں، بلکہ بعض اوقات آزمائش کے ذریعے الله تعالیٰ بندے کی تربیت فرماتا اور اسے اپنے قریب کرتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہمارے دل کو کس چیز کی ضرورت ہے۔

وہ انسان کو اُس کے غرور، نفس، انا اور اپنے اختیار کے غلط احساس سے نکالتا ہے۔ اسے اُس مقام تک لے آتا ہے جہاں اسے احساس ہوتا ہے کہ اصل سہارا صرف الله تعالیٰ کا ہے۔

جب ساری آوازیں خاموش ہو جائیں، کچھ سہارے کمزور پڑ جائیں اور راستے مشکل ہو جائیں، تب انسان دل سے کہتا ہے:

"یا الله! میرے پاس تیرے سوا کوئی حقیقی سہارا نہیں۔"

اور شاید یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب بندہ حقیقت میں اپنے رب کی طرف پلٹنا شروع کرتا ہے۔ اب اُس کی امید اللہ تعالیٰ سے وابستہ ہوتی ہے، اُس کا بھروسہ الله تعالیٰ پر ہوتا ہے، اور اُس کی محبت کا سب سے بڑا مرکز اُس کا رب بن جاتا ہے۔

یہی وہ پاکیزگی ہے۔۔۔ جو صرف الفاظ سے نہیں، بلکہ صبر، توبہ، آنسوؤں اور الله تعالیٰ کی طرف رجوع سے حاصل ہوتی ہے۔ 🤲❤️

اس لیے اگر کبھی زندگی تم سے وہ چیز چھین لے، جسے تم اپنی سب سے بڑی خوشی سمجھتے تھے، تو فوراً یہ نہ سمجھ لینا کہ الله تعالیٰ تم سے ناراض ہے۔ ممکن ہے وہ آزمائش کے ذریعے تمہیں اپنی طرف متوجہ فرما رہا ہو، اور اُن وابستگیوں سے آزاد کر رہا ہو جو تمہارے دل کو اُس کی یاد سے غافل کر رہی تھیں۔

کیونکہ الله تعالیٰ جب اپنے بندے کو آزماتا ہے تو اُسے اپنی رحمت سے محروم نہیں کرتا، بلکہ بعض اوقات آزمائش ہی کے ذریعے بندے کو اپنے رب کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ 🤍

#حیا

08/31/2026

In 1997, Turkish audio engineer Ahmad Tekin Topuzdag went to Madinah for Umrah and noticed that the sound inside Masjid an-Nabawi was unclear, with too much echo and feedback.

He spoke to the mosque’s management and was given one section to test his ideas. The improvement was so noticeable that he was asked to help fix the entire sound system.

Over the next 10 years, he completely upgraded the audio system at Masjid an-Nabawi and also worked on the sound system at Masjid al-Haram. He replaced microphones, cables, speakers and other equipment, adjusted the system for each Imam and muezzin, reduced echo and feedback, and divided the mosque into seven audio zones.

He also added microphones so the Imam could be heard clearly during every part of the prayer.

After finishing the work, the sound became much clearer and covered a much wider range of frequencies. Before leaving Saudi Arabia, Topuzdag also trained Saudi engineers who later went on to manage audio systems in mosques across the Kingdom.

What started as a problem he noticed during an Umrah trip became a 10-year mission to improve the sound of the two holy mosques.

Address

Mississauga, ON

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor-e-Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share