13/09/2026
قائدِ اعظم کا شجرہ نسب اور جائے پیدائش: تاریخی تضادات، لسانی مغالطے اور برطانوی ریونیو آرکائیوز کا تنقیدی جائزہ پسِ منظر: پاکستان کے بانی قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی، خاندان اور جائے پیدائش پر لکھی گئی سرکاری تاریخ (Official History) جتنی سادہ اور سیدھی دکھائی دیتی ہے، تاریخی دستاویزات، برطانوی دور کے لینڈ ریونیو آرکائیوز اور علاقائی شواہد کے ترازو میں وہ اتنی ہی پیچیدہ اور تضادات سے بھری ہوئی ہے۔ سندھ کے دانشوروں، متبادل تاریخی ماخذات اور خاندانی ناموں کی بناوٹ پر اٹھنے والے سوالات یہ ثابت کرتے ہیں کہ ایک طویل عرصے تک اس عظیم رہنما کی اصل جڑوں کو ایک مخصوص اور محدود بیانیے کے پیچھے چھپایا گیا۔ ۱۔ جائے پیدائش کا تضاد: کراچی، جھرک (ٹھٹہ) یا شکارپور کے جھرکی جھورک؟ سرکاری نصابی کتب (Textbooks) میں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ قائدِ اعظم ۲۵ دسمبر ۱۸۷۶ء کو وزیر مینشن، کارادر (کراچی) میں پیدا ہوئے۔ لیکن تاریخ کے صفحات اس دعوے کو سخت چیلنج کرتے ہیں: سندھ کے اسکولوں کا نصاب اور جھرک (ٹھٹہ): ۱۹۵۰ء اور ۱۹۶۰ء کی دہائیوں تک سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت پڑھائی جانے والی پانچویں اور ساتویں جماعت کی سندھی کتب (بشمول ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتا کا نصاب) میں یہ پڑھایا جاتا رہا کہ قائدِ اعظم ٹھٹہ کے قریب جھرک (Jhirk) نامی تجارتی قصبے میں پیدا ہوئے تھے۔ ۱۹۶۲ء کے بعد اس ریکارڈ کو درسی کتب سے تبدیل کیا گیا۔ ابتدائی تعلیم کی گڑبڑ اور ۱۱ سال کی عمر کا تماشا: سندھ مدرسۃ الاسلام (SMI) کراچی کے ۴ جولائی ۱۸۸۷ء کے داخلہ رجسٹر (صفحہ ۷، سیریل نمبر ۱۱۴) کے مطابق جب محمد علی کا داخلہ ہوا، تو ان کی عمر ۱۱ سال تھی۔ ۱۱ سال کا بچہ نرسری یا پہلی جماعت میں داخل نہیں ہوتا۔ وہ کم از کم ۵ یا آٹھویں جماعت کا طالب علم ہوتا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ۱۱ سال کی عمر تک ان کی نرسری اور پرائمری تعلیم کا ریکارڈ کراچی میں کیوں نہیں ملتا؟ شکارپور کا اصل گڑھ ہونا: انیسویں صدی کے وسط میں کراچی کے مقابلے میں شکارپور علم، ادب اور تجارت کا سب سے بڑا مرکز تھا، جسے "ایشیا کا پیرس" کہا جاتا تھا۔ نئی تحقیقات اور منطقی شواہد کے مطابق، پونجا میگھجی چونکہ ایک بڑے تاجر تھے، اس لیے ۱۱ سال کی عمر سے پہلے محمد علی کی ابتدائی تعلیم شکارپور یا جھیرک کے مقامی اسکولوں میں ہوئی تھی۔ انگریز دور کے ریکارڈ لکھنے والوں نے صرف ۱۱ سال کی عمر کے ہائی اسکول داخلہ فارم کے "موجودہ پتہ" کو ہی مستقل جائے پیدائش (کراچی) ماننے کی سستی کا مظاہرہ کیا۔ ۲۔ پنیلی اور کاٹھیاواڑ کا معما روایتی تاریخ میں دوسرا بڑا نام پنیلی (Paneli) اور کاٹھیاواڑ (Kathiawar) کا آتا ہے۔ محترم فاطمہ جناح کی کتاب My Brother کے مطابق یہ خاندان گجرات (ہندوستان) کی ریاست گوندل کے ایک قصبے "پنیلی موٹی" سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ یہاں ایک دلچسپ لسانی مغالطہ (Etymological Illusion) پایا جاتا ہے۔ گجراتی زبان میں "موٹی" (Moti) کا مطلب موٹاپا یا چربی نہیں ہے، بلکہ اس کا مطلب "بڑی" (Big) ہوتا ہے۔ اس خطے میں دو جڑواں قصبے تھے: بڑے قصبے کو "پنیلی موٹی" (بڑی پنیلی) اور چھوٹے قصبے کو "پنیلی نانی" (چھوٹی پنیلی) کہا جاتا تھا۔ مورخین نے خطے (کاٹھیاواڑ) اور مخصوص قصبے (پنیلی) کے ناموں کو اس طرح مکس کیا کہ عام قاری کے لیے یہ ایک جغرافیائی معما بن کر رہ گیا۔ ۳۔ نسل اور القابات کی کھچڑی: لوہانا ٹھاکر،ٹکھر، خواجہ (کھوجا) میگھجی ،جناح تک، قائدِ اعظم کے خاندان کے پیچھے القابات کی ایک طویل لائن لگی ہوئی ہے، جو برصغیر میں ذات پات کے نظام اور تبدیلیِ مذہب کی عکاس ہے: لوہانا ٹھاکر (راجپوت): نسلی اور خاندانی طور پر یہ خاندان راجپوتوں کی لوہانا برادری سے تعلق رکھتا تھا، جنہیں ٹھاکر یا ٹھکر (Thakkar) کہا جاتا تھا۔ ۱۸۵۰ء سے ۱۹۵۰ء تک کی ایک صدی میں شکارپور کی ترقی اور معیشت میں اسی لوہانا کمیونٹی کا سب سے بڑا حصہ رہا۔ خواجہ سے کھوجا کا سفر: چودہویں صدی میں جب اسماعیلی داعی (پیر صدر الدین) نے سندھ اور گجرات کے لوہانا ہندوؤں کو اسلام کی دعوت دی، تو انہوں نے ان نو مسلموں کو عزت دینے کے لیے "خواجہ" (آقا یا معزز) کا لقب دیا۔ یہی لفظ گجراتی اور کچھی زبان کے مقامی لہجے کے بگاڑ کے باعث بگڑ کر "کھوجا" (Khoja) بن گیا۔ عقیدے کی تبدیلی: یہ خاندان ابتداً ست پنتھی یا اسماعیلی عقیدے پر قائم تھا۔ لیکن ۱۸۶۰ء کی دہائی میں بمبئی ہائی کورٹ میں ہونے والے مشہور "آغا خان کیس" (Aga Khan Case) کے اندرونی اختلافات کے بعد، اس خاندان نے اثنا عشری (شیعہ) عقیدہ اختیار کر لیا۔ ۴۔ سب سے بڑی منطقی گڑبڑ: لوہانہ جو کہ خواجہ کے القاب استعمال کرتے تھے کھوجہ اس کی بگاڑ ہے، لوہانا کھوجہ ٹھکر ٹھاکر اور گوکل داس یا گوکل شاہ کے نام کیساتھ "میگھجی" اور "پونجا" سے "جناح" کا ڈراما اگر ہم قائدِ اعظم کے دادا اور چچاؤں کے ناموں کا جائزہ لیں، تو سرکاری مورخین کی سب سے بڑی علمی کنفیوژن اور تضاد سامنے آتا ہے: دادا اور چچاؤں کے نام: قائدِ اعظم کے پردادا کا نام گوکل داس (یا میگھجی ٹھکر) تھا۔ دادا کا نام گوکل داس میگھجی تھا۔ تو ان کے بچوں کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام مطلب کہ گوکل داس نہیں تو میگھجی لگاتے، جناح کے دادا کے تین بیٹے تھے: ۱. جناح بھائی پونجا (قائدِ اعظم کے والد) ۲. والجی پونجا (چچا) ۳. ناتھو یا نتھوپونجا (چچا) تضاد: گجراتی اور لوہانا ثقافت کے مطابق نام کی ترتیب ہوتی ہے: [ذاتی نام] + [والد کا نام]۔ چچاؤں کے نام (والجی پونجا، ناتھو پونجا) یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان کے نام کے آخر میں "پونجا" لاگا کر بھائیوں کو ان کے بیٹے ظاہر کرنے کے مترادف ہے، اگر گوکل داس کے بیٹے تھے تو ان کے نام کیساتھ ان کے دادا کا القاب میگھجی بھی لگا سکتے تھے پر وہ س مجھ سے بالاتر ہے،اگر جناح ان کے والد کا نام تھا، کوئی خاندانی سرنیم نہیں تھا۔ تو پھر"جناح" کہاں سے آیا؟: "جناح" کوئی صدیوں پرانا خاندانی لقب یا کاسٹ (Caste) نہیں تھا۔ قائدِ اعظم کے والد کا ذاتی نام ہی ان کے والدین نے "جناح بھائی" (یا مقامی گجراتی لہجے میں جینا بھائی/جنو بھائی) رکھا تھا۔ گجراتی میں "جینا" کا مطلب "پتلا، باریک یا دبلا" ہوتا ہے، جو شاید ان کے دبلے جسم کی وجہ سے تھا۔ ناموں کی سیاست: اگر "جناح" خاندانی نام ہوتا تو چچاؤں کے نام "والجی جناح" ہوتے، جو کہ نہیں تھے۔ یہاں تک کہ قائدِ اعظم کے سگے بھائیوں (احمد علی، بندے علی، رحمت علی) نے بھی برطانوی دور کے عام ریکارڈز میں کبھی اپنے نام کے ساتھ "جناح" نہیں لکھا۔ وہ صرف احمد علی یا بندے علی لکھتے تھے۔ لندن کی تبدیلی: جب محمد علی ۱۸۹۲ء میں لنکنز ان (لندن) پڑھنے گئے، تو انگریزی قانون کے مطابق "سرنیم" لکھنا لازمی تھا۔ ان کا اسکول کا نام "محمد علی جناح بھائی" تھا۔ انگریزوں کو "بھائی" کا لفظ سمجھ نہیں آتا تھا، اس لیے قائدِ اعظم نے انگریزی طرز اپناتے ہوئے "بھائی" کا لفظ کاٹ دیا اور اپنے والد کے ذاتی نام "جناح" (Jinnah) کو مستقل خاندانی سرنیم بنا لیا۔ بعد کے پاکستانی مورخین نے اندھا دھند ان کے تمام بھائیوں کے نام کے آگے زبردست طریقے سے "جناح" جوڑ دیا۔ ۵۔ متبادل سندھی نظریہ: "تحفۃ الکرام" اور "چنا" قبیلہ سرکاری گجراتی بیانیے کے برعکس، سندھ کی مقامی تاریخ اور لسانی روابط ایک بالکل الگ کہانی سناتے ہیں: تحفۃ الکرام کا حوالہ: میر علی شیر قانع ٹھٹوی کی مستند ترین کتاب "تحفۃ الکرام" (۱۷۶۷ء) میں سندھ کے قدیم قبائل کا ذکر ملتا ہے۔ مکران میں ایک بڑے درویش میاں اوڈانہ تھا جس کے کچھ شجروں کے بعد بھیل پیدا ہوتے ہیں اسی بیھل کے بیٹے جس نع ساتھ راجاوں کے بیٹٰوں سے شادی کرتے ہیں جن کو جام کا لقب اختیار کرتے ہیں، جن کا نام جام محمد جینہ /چینہ تھا جو کہ۔ لسانی بگاڑ: تاریخ دانوں کے ایک حلقے کے مطابق، انگریز دور میں جب ناموں کی اسپیلنگز لکھی جاتی تھیں، تو مقامی زبانوں کے الفاظ کا تلفظ مسخ ہو جاتا تھا۔ یہ بالکل ممکن ہے کہ یہ خاندان اصل میں سندھ کے "چنا" قبیلے سے تعلق رکھتا ہو، جو بعد میں کاروباری ہجرتوں کے باعث گجرات یا بمبئی کی طرف منتقل ہوا، اور وہاں کے گجراتی یا انگریزی لغات کے بگاڑ کے باعث "چنا" کا لفظ تبدیل ہو کر "Jina" یا "Jinnah" بن گیا۔ راتو ڈیرو اور گوکل شاہ کی روایت: کچھ مقامی محققین کے مطابق، قائدِ اعظم کے پردادا گوکل داس (یا گوکل شاہ) کا آبائی گاؤں رتو ڈیرو (لاڑکانہ) تھا جو کہ اس محمد جینہ /چینہ جس کو محمد ارڑی بھی کہا جاتا ہے جو کہ جیکب اآباد رتوڈیرو روڈ پر رشید بروہی گاوں کے پاس آج بھی ارڑی کے مقام قبرستان کے نام سے موجود ہے جس کے نام سے رتو ڈیرو مین گوکل داس بازار بھی آباد ہے،، جو بعد میں شکارپور کے پاس لال پیر کے مزار کے قریب آباد ہوئے۔ جہاں گوکل داس گوکل شاہ کو اب شہ گل کے نام سے ان کی درگاہ بھی آباد ہے اور اسی گوکل شاہ کے نام سے ایک منتر بھی جو کہ بچھو کے دم کیلئے پڑھا جاتا ہے، سندھ کے صوفیانہ کلچر میں ہندو لوہانا برادری کے معززین کو وفات کے بعد "شاہ" کا لقب ملنا ایک عام روایت تھی۔ ۶۔ برطانوی ریونیو آرکائیوز (British Revenue Archives) کی گواہی اس پورے معمے کا سب سے بڑا اور ناقابلِ تردید ثبوت برطانوی راج کے لینڈ ریونیو آرکائیوز (British Revenue Archives) اور سندھ بورڈ آف ریونیو (Sindh Board of Revenue) کے پرانے دبہی کھاتوں (Village Forms / Record of Rights) سے ملتا ہے: بندے علی اور خاندانی املاک کا اندراج: برطانوی حکومت کے مائیکرو فلم املاک کے ریکارڈز کے مطابق، قائدِ اعظم کے بھائی بندے علی اور ان کے والد کے تجارتی و زمینی املاک کے اندراجات شکارپور کے مضافاتی ٹپوں، جیسے جنو ٹپہ (جو اب یونین کونسل جنو شریف ہے) اور نیو لالیو میں موجود تھے۔ سرکاری چشم پوشی: انگریز حکومت صرف ٹیکسیشن اور املاک کے موجودہ پتے درج کرتی تھی، خاندانی شجرے نہیں۔ پاکستان بننے کے بعد سرکاری مورخین نے ان برطانوی ریونیو آرکائیوز اور اندرونِ سندھ کے زمینی بہی کھاتوں کو جان بوجھ کر پسِ پشت ڈال دیا، کیونکہ اگر ان ریکارڈز کو سامنے لایا جاتا تو کراچی کی اکیلی جائے پیدائش کا مروجہ بیانیہ کمزور پڑ جاتا۔ حاصلِ کلام (Critical Conclusion): قائدِ اعظم محمد علی جناح کے خاندانی پس منظر اور جائے پیدائش کا یہ تنقیدی جائزہ ثابت کرتا ہے کہ تاریخ کو جتنا سیدھا پیش کیا گیا، حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ ۱۔ "جناح" کوئی صدیوں پرانا خاندانی لقب نہیں تھا، بلکہ ایک ذاتی نام تھا جسے قائد نے لندن میں سرنیم بنایا۔ ۲۔ یہ خاندان نسلی طور پر لوہانا ٹھاکر تھا جو بعد میں کھوجا بنا۔ ۳۔ ان کی ابتدائی زندگی، تعلیم اور معاشی جڑیں صرف کراچی تک محدود نہیں تھیں، بلکہ برطانوی ریونیو آرکائیوز کے مطابق ان کا خاندان شکارپور، راتو ڈیرو اور جھیرک کی سندھی مٹی اور معیشت سے گہرا جڑا ہوا تھا۔ سرکاری تاریخ دانوں کی تعلیمی اور دستاویزی سستی نے ایک طویل عرصے تک ان تضادات پر پردہ ڈالے رکھا، لیکن برطانوی دور کے دستاویزات اور منطقی حقائق آج بھی سچائی کی گواہی دیتے ہیں۔،