رانولیاء کی آواز

رانولیاء کی آواز update

21/04/2026

رانولیا کی عوام اپنی مدد آپ کے تحت روڈ بحال کرنے کے لئے بھرپور کوشاں ہے, Deputy Commissioner Kohistan Lower Engineer Sajjad Ullah Baqi Kohistan TV Kohistan Times Afzal Khan Kohistani

بسم اللہ الرحمن الرحیملوئر کوہستان کے تمام باہمت اور باشعور نوجوانانِ ملت سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ جمعہ، دو دسمبر کو...
31/12/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم
لوئر کوہستان کے تمام باہمت اور باشعور نوجوانانِ ملت سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ جمعہ، دو دسمبر کو رانولیا بازار میں دوبیر–رانولیا محفوظ روڈ کے اہم اور دیرینہ مسئلے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں آپ سب کی شرکت نہایت ضروری اور وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، کیونکہ یہ مسئلہ ہماری جان و مال کے تحفظ، روزمرہ آمدورفت اور علاقے کی مجموعی ترقی سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔
اجلاس کے دوران مختلف مؤثر اور آئینی آپشنز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، جن میں کے کے ایچ (KKH) پر احتجاج، پٹن کی جانب لانگ مارچ، اور دوبیر ڈیم پر جاری احتجاج میں بھرپور شرکت جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ان تمام پہلوؤں پر مشاورت کا مقصد ایک متفقہ، منظم اور پُرامن لائحۂ عمل طے کرنا ہے تاکہ ہمارے جائز مطالبات مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچ سکیں۔
لہٰذا تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ ذاتی مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس اجلاس میں بروقت شرکت کریں، اپنی آراء پیش کریں اور علاقے کے روشن مستقبل کے لیے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔ آپ کی موجودگی ہماری اجتماعی قوت ہے، اور یہی قوت دوبیر–رانولیا محفوظ روڈ کے حصول کی ضمانت بن سکتی ہے۔
مفتی عطاءاللہ حقانی

 #رانولیاء  #دوبیر  #کی  #عوام  #کا  #جائز  #مطالبہ — سڑک بناؤ، وعدہ پورا کروپچھلے 15 سال سے دوبیر کی عوام بنیادی سہولت ...
03/12/2025

#رانولیاء #دوبیر #کی #عوام #کا #جائز #مطالبہ — سڑک بناؤ، وعدہ پورا کرو

پچھلے 15 سال سے دوبیر کی عوام بنیادی سہولت سڑک سے محروم ہے۔
واپڈا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

آج دھرنے کا دسواں دن ہے،
اور دوبیر رانولیاء کی عوام پُرامن طریقے سے اپنے جائز حقوق کے لیے دوبیر ڈیم پر موجود ہے۔

ہماری آواز ایک ہی ہے:
سڑک بنے… معاہدہ پورا ہو… اور عوام کو اُن کا حق ملے۔

یہ مطالبہ نہ کسی ضد کا حصہ ہے، نہ کسی سیاست کا —
یہ دوبیر رانولیاء کی عوام کا حق ہے، اور حق ضرور مل کر رہے گا۔ #روڈ #دو #پانی #لو
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Hazara
Amir Muqam

درخواست برائے واپسیِ ڈاک خانہ رانولیا (تحصیل بنکڈ رانولیا کوہستان لوئرجنابِ عالیمحترم رکنِ قومی اسمبلی جناب محمد ادریس ص...
01/11/2025

درخواست برائے واپسیِ ڈاک خانہ رانولیا (تحصیل بنکڈ رانولیا کوہستان لوئر
جنابِ عالی
محترم رکنِ قومی اسمبلی جناب محمد ادریس صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بصد احترام گزارش ہے کہ ہمارے علاقے رانولیا (تحصیل بنکڈ، رانولیا کا ڈاک خانہ (Post Office) حال ہی میں بشام منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رانولیا اور گردونواح کے عوام کو اب:
خطوط، بلز، منی آرڈرز اور دیگر ڈاکی سہولیات کے لیے بشام جانا پڑتا ہے،
جس سے وقت اور مالی وسائل دونوں کا ضیاع ہو رہا ہے،
بزرگوں، خواتین اور طلبہ کے لیے یہ سفر خاص طور پر دشوار ہے۔
لہٰذا مؤدبانہ استدعا ہے کہ ڈاک خانہ رانولیا کو دوبارہ اپنی سابقہ جگہ (رانولیا) پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر یہ بنیادی سہولت میسر آ سکے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ عوامی سہولت اور علاقائی ترقی کے پیشِ نظر فوری کارروائی فرمائیں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
منجانب : جملہ عوام ، تحصیل بنکڈ، رانولیا ضلع لوئر کوہستان

👏اپیل بابت بحالی ڈاکخانہ رانولیاء تحصیل بنکڈ رانولیاء👏ایم پی اے جناب انجینئر سجاداللہ باقی صاحب اور تحصیل چیئرمین جناب م...
08/09/2025

👏اپیل بابت بحالی ڈاکخانہ رانولیاء تحصیل بنکڈ رانولیاء👏
ایم پی اے جناب انجینئر سجاداللہ باقی صاحب اور تحصیل چیئرمین جناب مولانا فضل وھاب صاحب اور ایم این اے جناب #محمدـادریس صاحب سے عرض گذارش ہے کہ ہماری تحصیل بنکڈ رانولیاء کے لیے سرکاری دستاویزات بھیجنے کا واحد ذریعہ ڈاکخانہ تھاجس کو تین دن پہلے ایک سرکاری حکم نامے کے تحت ختم کر دیا گیا ہے ۔
جنابِ والا آپ کی خدمت میں عرض کرتا چلوں کہ یہ ڈاکخانہ ہمارے جملہ طلباءجوکہ مدارس اور یونیورسٹیوں سے منسلک ہیں اور خاص کر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام دستاویزات اور دیگر تمام سرکاری دستاویزات کی ترسیل کا واحد ذریعہ یہی ڈاکخانہ تھا۔۔
پاکستان پوسٹ آفس ملک کے دور دراز علاقوں کو مرکزی دھارے سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے لہٰذا عوام کی سہولت کے لیے رانولیاء پوسٹ آفس کو برقرار رکھا جائے اور اگر ممکن ہوں تو اس کی خدمات کو مذید وسعت دی
جائے تاکہ لوگ جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Engineer Sajjad Ullah Baqi
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

"اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل، تھوڑے وقفے پر خود ساختہ پلوں سے گزرتے ہوئے دو معصوم بچے رانولیا نالہ برد ہو کر جاں ...
04/09/2025

"اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل، تھوڑے وقفے پر خود ساختہ پلوں سے گزرتے ہوئے دو معصوم بچے رانولیا نالہ برد ہو کر جاں بحق ہوگئے۔
اس المناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کردیا ۔
اللّٰہ کریم اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے😢 ۔

اپر ،لوئر اور کے پی کوہستان کے ہر وی سی کونسل کو چھ لاکھ چھبیس ھزار روپ لوڈر اور دیگر سامان کیلے ریلیز ھو چکے ہیں مارکیٹ...
02/09/2025

اپر ،لوئر اور کے پی کوہستان کے ہر وی سی کونسل کو چھ لاکھ چھبیس ھزار روپ لوڈر اور دیگر سامان کیلے ریلیز ھو چکے ہیں
مارکیٹ میں خبر گرم ہیں کہ اس میں بھی کرپشن کی تیاری قبل از وقت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں بعض لوگ بولیاں لگا رھے ہیں کہ ھم ایک لوڈر آپکو چار لاکھ پہ لے کے دیئنگے
تمام وی سی چئیرمینز صاحبان چوکنا رہیں اور اپنے لوکل گورنمنٹ کے اے ڈی صاحب کو پابند کرے کہ وہ مشاورت سے خریداری کرے اور شفاف طریقہ اپنائے اسی طرح نئیبر ھورڈ کیلئے رقم زیادہ رکھی گئی ھے نئیبر ھورڈ چئیرمینز صاحبان نوٹ کرے
اسی طرح ٹی ایم ایز کیلئے ایک شاول اور دو عدد ٹریکٹر کی خریداری ھوگی

تمام وی سی چئیرمینز اور کونسلرز حضرات مل کر شفافیت کو یقینی بنائےا

جیجال اس وقت پانی کے شدید بحران سے گزر رہا ہے، جہاں تقریباً 90 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ دوبیر ویلی سے آن...
28/07/2025

جیجال اس وقت پانی کے شدید بحران سے گزر رہا ہے، جہاں تقریباً 90 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ دوبیر ویلی سے آنے والی واٹر لائن مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے، جس کے باعث لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں اور بعض خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ جیجال کی اس سنگین صورتحال پر فوری توجہ دیں اور عوام کو اس بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائیں۔
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Engineer Sajjad Ullah Baqi
Ali Amin Khan Gandapur
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Kohistan TV
Kohistan Times
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

17/07/2025

ملک سید احمد خان
اللّٰہ تعالیٰ جنت نصیب فرمائے آمین

مینگورہ، سوات – قیمتی انسانی جانیں سیلاب کی نذر ہو گئیں😢😢متاثرین ایک گھنٹے تک مدد کے منتظر رہے۔یہ ایک نہایت افسوسناک اور...
27/06/2025

مینگورہ، سوات – قیمتی انسانی جانیں سیلاب کی نذر ہو گئیں😢😢
متاثرین ایک گھنٹے تک مدد کے منتظر رہے۔
یہ ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔

وزیر اعلی KPK اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سے request ھے کہ کوہستان کے تینوں ضلعوں  میں  اکثر ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن ھوئی ...
22/05/2025

وزیر اعلی KPK اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سے request ھے کہ کوہستان کے تینوں ضلعوں میں اکثر ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن ھوئی ھے ان کی تحقیقات ھونی چاھئے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Ali Amin Khan Gandapur
Khyber Pakhtunkhwa Updates
Mian Shehbaz Sharif
Engineer Sajjad Ullah Baqi
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Kohistan TV

Address

Ranolia

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رانولیاء کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category