بھوآنہ bhowana

بھوآنہ     bhowana bhowana بھوآنہ

خبر غمبھوآنہ کے معروف نعت خواں حافظ عامر نواز تبسم صاحب کے والد گرامی احمد نواز صاحب رضاۓ الٰہی سے وفات پا گۓ ہیں،انکی ن...
25/04/2026

خبر غم
بھوآنہ کے معروف نعت خواں حافظ عامر نواز تبسم صاحب کے والد گرامی احمد نواز صاحب رضاۓ الٰہی سے وفات پا گۓ ہیں،
انکی نماز جنازہ آج دن 10بجے دربار بابا ملکھے شاہ بھوآنہ میں اداکی جائے گی،
اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

خبر غم مہر دل محمد جپہ انسپکٹر سپیشل برانچ ولد مہر امیر خان جپہ سابقہ کونسلر،مہرارشد محمود جپہ مرحوم چیئرمین بھوآنہ و مہ...
08/04/2026

خبر غم
مہر دل محمد جپہ انسپکٹر سپیشل برانچ ولد مہر امیر خان جپہ سابقہ کونسلر،مہرارشد محمود جپہ مرحوم چیئرمین بھوآنہ و مہر ثقلین جپہ جنرل سیکرٹری ن لیگ ضلع چنیوٹ عنصر پٹرولیم والے کے کزن رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ،مرحوم نوجوان اور اور انتہائی ملنسار طبیعت کے مالک تھے ،انکی اچانک وفات سے انکے اہل خانہ و حلقہ احباب میں شدید غم کی کیفیت طاری ہے ہر آنکھ اشکبار ہے،دعا ہے اللّہ پاک انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
انکی نماز جنازہ آج رات 9بجے دربار بابا ملکھے شاہ بھوآنہ میں اداکی جائے گی

بھوآنہ شہر کے شیخ ابراہیم المعروف مکھن شیخ کباڑ والے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج شام 7بجے دربار بابا ملکھے شاہ پر...
19/03/2026

بھوآنہ شہر کے شیخ ابراہیم المعروف مکھن شیخ کباڑ والے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج شام 7بجے دربار بابا ملکھے شاہ پر ادا کی جائے گی۔ اللّہ پاک مغفرت فرمائے آمین

آج 27 رمضان المبارک، بروز منگل، ایک ہنر مند اور باوقار شخصیت ہم سے جدا ہو گئی۔ دوست محمد ترکھان المعروف "دوسا سنیارا" اس...
17/03/2026

آج 27 رمضان المبارک، بروز منگل، ایک ہنر مند اور باوقار شخصیت ہم سے جدا ہو گئی۔ دوست محمد ترکھان المعروف "دوسا سنیارا" اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

مرحوم بھوآنہ کے نامور سناروں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ کے ہاتھ کا کمال ہنر، نفاست اور محنت کی روشن مثال تھا۔ آپ نے اپنی لگن اور دیانتداری سے نہ صرف اپنا نام بنایا بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی ہمیشہ کے لیے جگہ بنائی۔

آپ کی شخصیت، آپ کا فن اور آپ کی یادیں ہمیشہ بھوآنہ کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

مرکزی جامع مسجد حسین علیہ السلام بھوآنہ کا ماہ رمضان میں خوبصورت منظر
20/02/2026

مرکزی جامع مسجد حسین علیہ السلام بھوآنہ کا ماہ رمضان میں خوبصورت منظر

خبر غماللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔سابق ناظم مرکزی جمعیت ...
29/01/2026

خبر غم
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
سابق ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث بھوآنہ حاجی محمد یوسف زرگر رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
مرحوم ایک نیک سیرت، ملنسار اور سماجی شخصیت کے حامل تھےاور سیف اللہ کے والد محترم تھَے
ان کی وفات پر علاقہ بھر اور جماعتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دن 2:30 بجے ٹھٹھہ موسیٰ قبرستان، بھوآنہ میں ادا کی جائے گی،
مرحوم کی جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحوم بھوآنہ میں جماعت اہلحدیث کے بانیان میں سے تھے،ان کا خلاء کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا۔

بھوآنہ؛ ڈاکٹر جاوید شاہ مرحوم کے بیٹے ،سیدسجاد نقوی کے بھائی ملنگ سید شہباز حیدر وفات پا گئے ہیں۔نماز جنازہ 3:30بجے امام...
13/01/2026

بھوآنہ؛ ڈاکٹر جاوید شاہ مرحوم کے بیٹے ،سیدسجاد نقوی کے بھائی ملنگ سید شہباز حیدر وفات پا گئے ہیں۔نماز جنازہ 3:30بجے امام بارگاہ حاجی ریاض حسین شاہ میں ادا کی جائے گی۔۔۔ اللّہ پاک مغفرت فرمائے آمین

محمد عارف انصاری منیاری والے مین بازار بھوآنہ شہر والے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج رات 8:30دربار بابا ملکھے شاہ م...
12/01/2026

محمد عارف انصاری منیاری والے مین بازار بھوآنہ شہر والے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج رات 8:30دربار بابا ملکھے شاہ میں ادا کی جائے گی۔۔۔ اللّہ پاک مغفرت فرمائے آمین

خبر غم 😓محترم میاں شیر محمد گوندل صاحب ولد حضور محمد گوندل (گوندل  موبائل بھوآنہ گوندلانوالا بازاروالے) وفات پا گئے انکا...
24/12/2025

خبر غم 😓
محترم میاں شیر محمد گوندل صاحب ولد حضور محمد گوندل (گوندل موبائل بھوآنہ گوندلانوالا بازاروالے) وفات پا گئے انکانماز جنازہ 2 بجے دربار بابا ملکھے شاہ بھوآنہ میں پڑھایاجائےگا،
مرحوم بہت اچھے دوست انتہائی ملنسار طبعیت اور بہت محبت بھری شخصیت کے مالک تھے،دعا ہے،اللہ پاک مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
#بھوآنہ



بھوآنہ شہر کے معروف بزرگ جیولرز دلاور حسین زرگر المعروف دلاور سنارا وفات پاگئے۔۔۔۔مرحوم انتہائی ملنسار اور دھیمے مزاج شخ...
14/11/2025

بھوآنہ شہر کے معروف بزرگ جیولرز دلاور حسین زرگر المعروف دلاور سنارا وفات پاگئے۔۔۔۔مرحوم انتہائی ملنسار اور دھیمے مزاج شخصیت کے مالک اور جیولری کے کام میں نمایاں مقام رکھتےتھے
۔ اللّہ پاک مغفرت فرمائے
آمین

سابق امام جامع مسجد مکی بھوانہ حاجی محمد عبداللہ انتقال کر گئے — دل غمزدہ، آنکھیں اشکباربھوانہ  : بھوانہ کی معروف مذہبی ...
14/10/2025

سابق امام جامع مسجد مکی بھوانہ حاجی محمد عبداللہ انتقال کر گئے — دل غمزدہ، آنکھیں اشکبار

بھوانہ : بھوانہ کی معروف مذہبی شخصیت محترم حاجی محمد عبداللہ، سابق امام جامع مسجد مکی مین بازار بھوانہ، طویل علالت کے بعد آج بروز منگل، 14 اکتوبر 2025 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ شام5 بجے ٹھٹہ موسی والے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، جس میں علماء کرام، معززینِ علاقہ، دینی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کی وفات پر دل غمزدہ اور آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ اہلِ علاقہ نے ان کی دینی خدمات، علمی لگن اور تبلیغی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب کا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔

بابا ملکھے شاہ بخاریؒ کا 75 واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیاعرس کی بنیاد رکھنے کا شرف ہمارے بزرگوں کو حا...
10/10/2025

بابا ملکھے شاہ بخاریؒ کا 75 واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا
عرس کی بنیاد رکھنے کا شرف ہمارے بزرگوں کو حاصل ہوا، یہ خدمت نسل در نسل ہمارے خاندان راجپوت طوڑیوال میں
جاری ہے،رانا سلیم
اولیاء کرام نے انسانوں کو ہمیشہ خدا سے جوڑنے کی کوشش کی ہے،رانا بلال
بھوآنہ ()
بھوآنہ شہر کی معروف روحانی شخصیت، ولی کامل حضرت پیر سید بابا ملکھے شاہ بخاریؒ کا پچھترواں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ان کے مزار شریف پر منایا گیا۔

عرس کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو عرق گلاب سےغسلِ دینے سے ہوا، جس کے بعد رسمِ چادرپوشی نہایت احترام سے ادا کی گئی
اس موقع پر دربار کے خادم و متولی رانا سلیم راجپوت طوڑیوال نے کہا کہ حضرت بابا ملکھے شاہ بخاریؒ کے عرس کی بنیاد رکھنے کا شرف ہمارے خاندان کو حاصل ہوا۔
یہ سلسلہ ان کے تایا محترم رانا محمد اسحاق اور والد محترم لال دین نے شروع کیا، جسے بعد ازاں انکے بھائی پہلے سجادہ نشین رانا محمد اسلم عرف بگا مرحوم نے نہایت خلوص سے جاری رکھا۔
اس موقع پر رانا بلال نے کہا کہ دربار کی خدمت نسل در نسل ہمارے خاندان کے لیے باعثِ فخر و سعادت ہے۔ اورحضرت بابا ملکھے شاہ بخاریؒ کے روحانی فیوض وبرکات آج بھی جاری و ساری ہیں،
عرس کی تقریب میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات، مشائخِ کرام،صوفیائے کرام، علمائے دین، اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دربار شریف کو اس موقع پر خوبصورت برقی قمقموں، سے دلکش انداز میں سجایا گیا،
معروف نعت خواں حافظ بلال قریشی سمیت متعدد ثناء خوانانِ رسول ﷺ نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔
روحانی محفل سے حافظ قاری محمد امین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت، رواداری اور خدمتِ خلق کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ سادات کرام امت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ ہیں، ان کی عزت و عظمت ایمان کا حصہ ہے۔
اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، عالمِ اسلام کی ترقی، اور پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔عقیدت مندوں نے دربار شریف پر حاضری دی اور نذرانۂ عقیدت و محبت پیش کیا۔ بعد ازاں وسیع لنگر تقسیم کیا گیا

Address

Bhawana
35350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بھوآنہ bhowana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share