History of orakzai Tribes

History of orakzai Tribes Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from History of orakzai Tribes, London.

15/08/2026

اورکزئی مختلف اقوام مرحومیئن عمائدین
اللہ انکی جنت نصیب فرمای

゚viralシfypシ゚viralシalシ

ضلع اورکزئی قوم اخیل سے تعلق رکھنے والا محمد ندیم نے آرمی پبلک سکول کوہاٹ اینڈ کالج فیڈرل بورڈ میں SSC کے امتحان میں 110...
14/08/2026

ضلع اورکزئی قوم اخیل سے تعلق رکھنے والا محمد ندیم نے آرمی پبلک سکول کوہاٹ اینڈ کالج فیڈرل بورڈ میں SSC کے امتحان میں 1100 میں سے 1056 نمبر حاصل کر کے 2nd پوزیشن حاصل کی ہے


゚viralシfypシ゚viralシalシ

دائی والا واقعہ -بنگش اور اورکزئی کی مشہور ثالثی ف فاران کرم کے علاقے میں  #بنگش اور اورکزئی قبائل کے درمیان صدیوں پرانا...
11/08/2026

دائی والا واقعہ -
بنگش اور اورکزئی کی مشہور ثالثی ف فاران
کرم کے علاقے میں #بنگش اور اورکزئی قبائل کے درمیان صدیوں پرانا تنازعہ رہا ہے۔ اسی تنازعے کے دوران ایک روایتی واقعہ بہت مشہور ہے جسے "دائی والا واقعہ" کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ آج بھی لوئر کرم میں زبانی روایات اور جرگوں میں سنایا جاتا ہے۔
روایتی روایت کے مطابق "دائی" ایک _نائی/حجام_ تھا۔ پرانے پشتون معاشرے میں نائی صرف بال کاٹنے والا نہیں ہوتا تھا بلکہ وہ جرگہ، ثالثی اور پیغام رسانی کا بھی اہم کردار ادا کرتا تھا۔ اسی وجہ سے دونوں فریقین نے اسے غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد سمجھا۔
تنازعہ _درسمند_ کے مقام پر زمین کے مسئلے پر تھا۔ دونوں قبائل نے مل کر دائی کو ثالث مقرر کیا۔ فیصلے سے پہلے شرط رکھی گئی کہ "دائی جو فیصلہ کرے گا دونوں فریق مانے گے اور # دائی کی جان محفوظ ہوگی"۔ دائی نے تسبیح پر ہاتھ رکھوا کر دونوں سے یہ وعدہ لیا۔ روایت ہے کہ فیصلہ سنانے کے لیے دائی نے گھوڑا بھی مانگا اور گھوڑے پر سوار ہو کر بھاگتے ہوئےاپنا فیصلہ سنایا۔
اس کے مشہور الفاظ تھے:
"دائی، دائی، دائی دایو۔ سمہ دے بنگشو، غر دے اورکزو"
یعنی "دشت اور میدانی علاقہ بنگش کا، اور پہاڑی علاقہ #اورکزئی کا"۔
کہا جاتا ہے کہ فیصلہ سننے کے بعد اورکزئی کے ایک نوجوان نے پیچھے سے دائی پر تیر چلایا۔ جو اسکی پشت میں جاکر کبھ گیا۔ مظفر کوٹ، لوئر کرم میں ایک قلعہ نما قبر موجود ہے جسے مقامی لوگ _"دائی کی قبر"_ کہتے ہیں۔ بنگش علاقے میں یہ عقیدہ بہت پرانا ہے کہ یہ اسی ثالث دائی کی قبر ہے۔ لوگ یہاں فاتحہ پڑھنے اور منت ماننے بھی آتے ہیں۔ #پختونولی #پشتونیات
تاہم تاریخی کتابی ثبوت میں انگریز دور کی کتاب "History of Tribes Occupying The District" میں اس واقعے کا ذکر تو ہے لیکن دائی کا نام، قبر کا مقام یا تاریخ نہیں لکھی۔ اس کے علاوہ کرم کے مختلف علاقوں میں "دائی" سے منسوب اور قبریں بھی بتائی جاتی ہیں قبر کے بارے میں_ مظفر کوٹ والی قبر کو مقامی روایت دائی کی قبر مانتی ہے، لیکن سرکاری تاریخی دستاویز اس کی تصدیق نہیں کرتی۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ علاقے کے جرگہ کے مشران اور کرم کے مقامی مورخین سے اس کی مزید تصدیق کی جائے کیونکہ وہی اس روایت کے اصل امین ہیں۔

#بنگش #اورکزئ #کرم #مبارکبادہ
゚viralシfypシ゚viralシalシ
#شاعری



👨‍⚕️ ڈاکٹر انس اورکزئی — ماہرِ امراضِ اطفال (children specialist)ڈاکٹر انس اورکزئی کا تعلق ضلع اورکزئی، قوم ربیعہ خیل سے...
08/08/2026

👨‍⚕️ ڈاکٹر انس اورکزئی — ماہرِ امراضِ اطفال (children specialist)

ڈاکٹر انس اورکزئی کا تعلق ضلع اورکزئی، قوم ربیعہ خیل سے ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں تعلیم اور محنت کے ذریعے ایک خوبصورت اور قابلِ فخر سفر طے کیا ہے۔

ڈاکٹر انس اورکزئی کے والد محترم مہردل خان ضلع اورکزئی کے محکمۂ تعلیم(Education office) میں بطور اسسٹنٹ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تعلیمی سفر

ڈاکٹر انس نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول، انزر پٹی، اورکزئی سے حاصل کی۔ ساتویں جماعت میں ETEA ٹیسٹ پاس کیا اور فضلِ حق کالج، مردان سے ایف ایس سی مکمل کی۔

ایف ایس سی کے بعد میڈیکل ٹیسٹ پاس کرکے ایوب میڈیکل کالج، ایبٹ آباد میں داخلہ لیا، جہاں سے پانچ سالہ MBBS کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد ایک سالہ House Job بھی مکمل کی۔

🏥 پیشہ ورانہ سفر

ہاؤس جاب کے بعد ڈاکٹر انس نے DHQ ہسپتال غلجو، اورکزئی میں بطور میڈیکل آفیسر خدمات انجام دیں۔

بعد ازاں انہوں نے مردان میڈیکل کمپلیکس سے بچوں کے امراض میں FCPS اور MCPS (Pediatrics) کی تربیت اور تخصص حاصل کیا اور ماہرِ امراضِ اطفال کی حیثیت سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز کیا۔

🩺 طبی خدمات

ڈاکٹر انس بچوں کی مختلف بیماریوں کی تشخیص، علاج اور والدین کی طبی رہنمائی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بچوں کی صحت اور بہتر علاج کے لیے ان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

موجودہ خدمات

اس وقت ڈاکٹر انس اورکزئی الشفاء میڈیکل اینڈ سرجیکل سنٹر، ٹل روڈ، ہنگو میں بچوں کے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

🎓 تعلیمی و پیشہ ورانہ قابلیت:
MBBS | FCPS | MCPS (Pediatrics)

👨‍⚕️ ڈاکٹر انس اورکزئی
ماہرِ امراضِ اطفال (Child Specialist)

اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے علم اور صلاحیتوں میں برکت دے اور انہیں دکھی انسانیت، خصوصاً بچوں کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

07/08/2026

اورکزئی ایجنسی اپریشن دوران سن/2011 🙏



ننور غار، اورکزئی ایجنسی ، اور کنشک کی تاریخی میراثخیبر پختونخواہ، پاکستان کے ضلع بالائی اورکزئی کے سرسبز و شاداب پہاڑوں...
07/08/2026

ننور غار، اورکزئی ایجنسی ، اور کنشک کی تاریخی میراث
خیبر پختونخواہ، پاکستان کے ضلع بالائی اورکزئی کے سرسبز و شاداب پہاڑوں کے درمیان واقع ننور غار ایک قابل ذکر قدرتی عجوبہ ہے جو اپنے اسرار اور تاریخی اہمیت کے ساتھ زائرین کو مسحور کرتا رہتا ہے۔ گھنے جنگلات، تازہ پہاڑی ہوا، اور ناہموار خطوں سے گھرا یہ شاندار غار اپنی اونچی چھت، متاثر کن چٹانوں کی شکلوں اور اندر کی طرف جانے والے متعدد راستوں سے ممتاز ہے۔ اس غار میں چمگادڑوں کی بڑی کالونیاں آباد ہیں، اور مقامی باشندوں کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ کچھ حصوں میں آکسیجن کی سطح کم ہے۔ آج تک، غار کی مکمل لمبائی یا اندرونی ساخت کا تعین کرنے کے لیے کوئی جامع سائنسی سروے نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس کا زیادہ تر حصہ غیر دریافت شدہ اور اسرار میں ڈوبا ہوا ہے۔
غار کے قریب، ایک معلوماتی بورڈ پر یہ تحریر ہے: "کنشک کے دور کا قبرستان - 127 عیسوی۔" اس سے پتہ چلتا ہے کہ آثار قدیمہ کی باقیات یا آس پاس میں دریافت ہونے والے قدیم قبرستان کو ماہرین نے کنشک کے دور سے تعلق کے طور پر شناخت کیا ہے۔
کنشک ایک عظیم شہنشاہ کا نام تھا، کسی قبیلے یا نسلی گروہ کا نہیں۔ وہ کشان سلطنت کے سب سے طاقتور حکمرانوں میں سے ایک تھا، جس نے تقریباً 127 عیسوی سے 150 عیسوی تک حکومت کی۔ ان کے اہم دارالحکومتوں میں سے ایک قدیم شہر پروش پورہ (جدید دور کا پشاور) تھا، جو اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ کیوں ان کے دور کے متعدد آثار قدیمہ کے مقامات پورے خیبر پختونخواہ اور آس پاس کے علاقوں میں پائے گئے ہیں۔ کنشک کو بڑے پیمانے پر بدھ مت کے سب سے بڑے سرپرستوں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، حالانکہ اس کی سلطنت نے مذہبی اور ثقافتی تنوع کو اپنایا تھا۔ رواداری کا یہ جذبہ ان کے دور حکومت کے سکوں، مجسموں اور دیگر آثار قدیمہ کی دریافتوں میں جھلکتا ہے۔
اس بات کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ہے کہ کنشک نے خود کبھی ننور غار کا دورہ کیا ہو۔ تاہم، اس کے دور سے آثار قدیمہ کی باقیات کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تقریباً 1,900 سال قبل یہ خطہ انسانی آباد کاری، سفر، تجارت یا مذہبی سرگرمیوں کے ایک فعال منظر نامے کا حصہ تھا۔
ننور غار قدرتی ارضیاتی تشکیل سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ قدرتی خوبصورتی، تاریخ، جغرافیہ، اور آثار قدیمہ کے ایک قیمتی امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے۔ مستقبل کی سائنسی تلاش اور آثار قدیمہ کی کھدائی اورکزئی کے قدیم ماضی کے بہت سے پوشیدہ ابواب سے پردہ اٹھا سکتی ہے۔ ایسے تاریخی اور قدرتی مقامات کا تحفظ اور مطالعہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ پاکستان کے قومی ورثے کا ایک اہم حصہ ہیں۔


#تاریخ ゚viralシfypシ゚viralシalシ
#شاعری


.

゚viralシfypシ゚viralシalシ ゚viralシfypシ゚viralシalシ

 #مبارکبادہ ضلع اورکزئی قوم آخیل تپہ شمالی نوسی مزید گھڑی سے تعلق رکھنے والے امداد اللہ ولد حاجی عبدالحئی نے میٹرک کے بو...
06/08/2026

#مبارکبادہ
ضلع اورکزئی قوم آخیل تپہ شمالی نوسی مزید گھڑی سے تعلق رکھنے والے امداد اللہ ولد حاجی عبدالحئی نے میٹرک کے بورڈ امتحان میں 1097 نمبر حاصل کیے
اور پوری ضلع کوھاٹ میں پہلی پوزيشن حاصل کی۔




゚viralシfypシ゚viralシalシ
#شاعری




ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علماریان اورکزئی ، جو کیڈٹ کالج رزمک کے طالب علم ہیں، نے بنوں بورڈ کے میٹرک سالان...
06/08/2026

ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم
اریان اورکزئی ، جو کیڈٹ کالج رزمک کے طالب علم ہیں، نے بنوں بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحان میں 1141 نمبر حاصل کرکے کیڈٹ کالج رزمک میں پہلی پوزیشن اور پورے بنوں بورڈ میں چوتھی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

یہ شاندار کامیابی اریان کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔

ہم اریان اورکزئی، ان کے والدین، اساتذہ، کیڈٹ کالج رزمک اور اہلِ عمران کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اریان کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں، عزت اور بلند مقام عطا فرمائے۔ آمین۔



゚viralシfypシ゚viralシalシ
#شاعری




 #مبارکبادہ ضلع اورکزئی قوم فیروزخیل سے تعلق رکھنے والے عصمت اللہ ولد عمران  نے میٹرک کے بورڈ امتحان میں 1053 نمبر حاصل ...
05/08/2026

#مبارکبادہ
ضلع اورکزئی قوم فیروزخیل سے تعلق رکھنے والے عصمت اللہ ولد عمران نے میٹرک کے بورڈ امتحان میں 1053 نمبر حاصل کیے اور پوری ضلع اورکزئی میں پہلی پوزيشن حاصل کی۔


#مبارکبادہ ゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when History of orakzai Tribes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share