06/07/2026
مرحوم صوبیدار میجر شادیمی کابل خیل
مرحوم صوبیدار میجر شادیمی کابل خیل، چیف ملک صادقی کے بڑے صاحبزادے تھے۔ آپ نے 31 خاصدار کمپنی میں بطور صوبیدار اپنی خدمات کا آغاز کیا اور اپنی دیانت، فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کے باعث بعد ازاں صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی پائی۔
میرعلی ٹوٹل روڈ پر واقع ایک چیک پوسٹ آج بھی آپ کی نسبت سے جانی اور پہچانی جاتی ہے، جو آپ کی خدمات اور عوامی مقبولیت کی ایک یادگار ہے۔
مرحوم صوبیدار میجر شادیمی کابل خیل کا شمار شمالی وزیرستان کے ممتاز مشران میں ہوتا تھا۔ آپ کابل خیل، اپنے قبیلے اور پورے علاقے کے خیرخواہ، مخلص، بااثر اور باوقار رہنما تھے۔ آپ نے اپنی زندگی عوام کی خدمت، قبائلی روایات کے فروغ اور علاقے کے امن و استحکام کے لیے وقف کیے رکھی۔
آپ کا انتقال 1998ء میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
🙏