نفائس القلم

Call Website Contact the museum

نفائس القلم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from نفائس القلم, Art Gallery, Street # 3, L Block near Zaheer Patwari Qaisar Town, Lahore.

یہ پیج عظیم خطاط سید نفیس الحسینی شاہ صاحب کی خوبصورت طرزِ خطاطی ، یعنی روشِ نفیسی کا آئینہ دار ہے۔ یہاں آپ کو ایسے فن پارے دیکھنے کو ملیں گے جن میں حروف صرف لکھے نہیں جاتے بلکہ محسوس کیے جاتے ہیں۔ زیرِ سرپرستی جمیل حسن صاحب

  رحمہ اللہ کی الہامی سیٹنگ کا ایک بہترین نمونہ
04/09/2026

رحمہ اللہ کی الہامی سیٹنگ کا ایک بہترین نمونہ

  کا تحریر کردہ بہترین  #سرورق
01/09/2026

کا تحریر کردہ بہترین #سرورق

31/08/2026
احباب بتائیں کہ   کا یہ شاہکار کس دور کا ہوگا؟؟
30/08/2026

احباب بتائیں کہ کا یہ شاہکار کس دور کا ہوگا؟؟

  کا تحریر کردہ لازوال بہترین  #سرورق
29/08/2026

کا تحریر کردہ لازوال بہترین #سرورق

  کا 1966 شاہکار یہ  #سرورق شاہ صاحب کے ارتقائی دور کا بہترین نمونہ ہے
21/08/2026

کا 1966 شاہکار
یہ #سرورق شاہ صاحب کے ارتقائی دور کا بہترین نمونہ ہے

سلسلہ عنایات محقق الفن جناب محمد راشد شیخ زید مجدہم اس نادر اور نایاب ترین فن پارے کے متعلق قبلہ شیخ صاحب رقم طراز ہیں: ...
20/08/2026

سلسلہ عنایات محقق الفن جناب محمد راشد شیخ زید مجدہم

اس نادر اور نایاب ترین فن پارے کے متعلق قبلہ شیخ صاحب رقم طراز ہیں:

چند روز قبل راقم الحروف نے شاہ صاحب کے نوادر اس گروپ میں پیش کرنے کا ذکر کیا تھا اور ایک اہم نادر نمونہ پیش بھی کیا تھا۔الحمد للہ اس کا مثبت رد عمل دیکھا اور احباب نے بہت حوصلہ افزا کلمات لکھے۔آج اس سلسلے کا دوسرا نمونہ خط پیش خدمت ہے ۔مقصد یہی ہے کہ انٹر نیٹ کے ذریعے شاہ صاحب کے نادر نمونے محفوظ ہوجائیں اورامید ہے کہیں نہ کہیں یہ محفوظ رہیں گے۔دراصل گزشتہ نمونے کی طرح یہ نمونہ بھی شاہ صاحب نے پروفیسر قاسم سلیم صاحب کے لیے لکھا تھا ۔میری ان سے ملاقات کبھی نہ ہو سکی لیکن ان سے فون پر طویل گفتگو ہوتی رہتی تھی اور اس میں شاہ صاحب اور اس عہد کے اورینٹل کالج کے اساتذہ کا ذکر ہوتا تھا ۔وہ سنہ ساٹھ کے عشرے کے آخر میں اورینٹل کالج میں طالب علم تھے اور انھوں نے شاہ صاحب سے خطاطی کے نمونے انھی دنوں لکھوائے تھے۔ان کی خواہش پر راقم نے انھیں ’ارمغان نفیس ‘ کا نسخہ اور ہفت روزہ چٹان کے پرانے پرچے بھی بھجوائے تھے ۔ان سے اولین رابطہ تقریباً پندرہ برس قبل ہوا تھا ۔اس کے بعد راقم کی مختلف شہروں میں ملازمت کی بنا پر رابطہ برقرار نہ رہ سکا۔یاد پڑتا ہے کئی برس قبل ان سے فون پر گفتگو ہوئی تھی تو انھوں نے اپنی شدید علالت کا ذکر کیا تھا ۔ان کا قیام ساہیوال میں تھا اور وہاں ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے نگراں تھے۔اب جو ان کے فون نمبر پر رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ نمبر کام نہیں کر رہا۔اگر ساہیوال کے کوئی صاحب رابطہ کریں تو میں کاغذات سے تلاش کر کے ان کا پتہ بھی فراہم کر سکتا ہوں۔میری خواہش ہے کہ ان کے گھر رابطہ کر کے شاہ صاحب کے نوادر کے تحفظ کا کچھ انتظام کیا جائے۔بہر حال احباب کی خدمت میں شاہ صاحب کا ایک اور نمونہ خط پیش ہے جسے شاہ صاحب کے بہترین کاموں میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ ان شاء اللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

سید القلم کا شاہکار ایک بہترین  #سرورق
17/08/2026

سید القلم کا شاہکار ایک بہترین #سرورق

رمضان 1416 اغلبا 1996 کا ایک ارتجالی شاہکاریہ تبرک سید القلم کے آخری دور کا شاہکار ہے استاذ جمیل حسن صاحب اس عظیم شاہکار...
17/08/2026

رمضان 1416 اغلبا 1996 کا ایک ارتجالی شاہکار
یہ تبرک سید القلم کے آخری دور کا شاہکار ہے
استاذ جمیل حسن صاحب اس عظیم شاہکار کی بابت فرماتے ہیں:

سبحان اللہ۔۔۔۔۔ چھوٹی سی لیکن کمال کی چیز دیکھنے کو ملی۔۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

یہ تبرک مولانا محمد عابد صاحب ناظم تعلیمات جامعہ مدنیہ کریم پارک شکریہ کے ساتھ پیش خدمت ہے

استاذ کمال احمد صاحب کا زیر نظر سرورق پر جاندار تبصرہ*سب رحمتوں کا مالک* *رحمت دارین صلی اللّٰہ علَیہِ وسلم ۔۔۔۔۔۔کے صدق...
14/08/2026

استاذ کمال احمد صاحب کا زیر نظر سرورق پر جاندار تبصرہ

*سب رحمتوں کا مالک*
*رحمت دارین صلی اللّٰہ علَیہِ وسلم ۔۔۔۔۔۔کے صدقے*

*رحمت فرمائے خطاطِ نفیس پر*

کیا کہنے ۔۔۔طرز نفیس کے
جب دیکھو ۔۔۔۔۔ نئے پن کا احساس ھوتا ھے ۔۔۔ اھل ذوق کے لئے یہ کہنا مشکل ھو جاتا ھے کہ ۔۔ ھاں میں پہلے دیکھ چکا ھوں ۔۔۔۔ نہیں کہہ پایا میں ۔۔۔۔حالانکہ میں نے بہت عرصہ پہلے اس مبارک ٹائٹل کی فوٹو کاپی کروائی۔۔۔تب بھی الفاظ کی بناوٹ دیکھ کر دماغ ایک دم رک گیا ۔۔۔۔اور میں سارے کام چھوڑ کر فوٹو کاپی والے کی طرف لپکا ۔۔۔کہ پھر میسر آئے نہ آئے ۔۔۔۔
اللہ جب عطا کرتا ھے تو بیشمار عطا کرتا ھے ۔۔۔۔

علم ۔۔۔ رزق ۔۔۔عزت
*جسے اللہ دے*

کیا اجلی اور نکھری طرز ھے طرز نفیس ۔۔۔۔۔
قلم کے قط کی بھرپور نمائش کر رھا یہ مقدس ترین فن پارہ ۔۔۔۔

Address

Street # 3, L Block Near Zaheer Patwari Qaisar Town
Lahore
54950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نفائس القلم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Museum

Send a message to نفائس القلم:

Shortcuts

Share

Category