Da Asbanr Golona د اسبنڑ گلونہ

Da Asbanr Golona د اسبنڑ گلونہ personal blogs

21/06/2025

کامیابی کی100 باتیں
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 تکبر نہ کرو‘
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9 والدین کی خدمت کیا کرو‘
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12 حساب لکھ لیا کرو‘
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15 سود نہ کھاؤ‘
16 رشوت نہ لو‘
17 وعدہ نہ توڑو‘
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25یتیموں کی حفاظت کرو‘
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
28 بدگمانی سے بچو‘
29 غیبت نہ کرو‘
30 جاسوسی نہ کرو‘
31 خیرات کیا کرو‘
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
34 فضول خرچی نہ کیا کرو‘
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ‘
47 جنسی بدکاری سے بچو‘
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو,
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
50 نفاق سے بچو‘
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘
55 بخیل نہ بنو‘
56 حسد نہ کرو,
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو‘
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62 صحیح راستے پر رہو‘
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67 جواء نہ کھیلو‘
68 ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 چغلی نہ کھاؤ،
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو‘
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
73 طہارت قائم رکھو‘
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
95 مذہب میں رہبانیت نہیں‘
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
98 خود کو لالچ سے بچاؤ‘
99 اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘.. اگے شیر کریں۔۔ شکریہ

12/06/2025
12/06/2025
 #ہمارے طرف سے سب دوستوں کو عید الضحیٰ مبارک ہو🎉🎊🎉🎊🎉🎊
06/06/2025

#ہمارے طرف سے سب دوستوں کو عید الضحیٰ مبارک ہو🎉🎊🎉🎊🎉🎊

01/06/2025

#الله تعالٰی دی د مولانا بجلی گھر اوبخی د ھ غه خبری ٹولی ریختیا شوی۔۔۔

 # یہ ہے مرد مجاہد وینگ کمانڈر نوید آنجم آفریدی پاکستان کا کوئی جہاز کریش نہیں ہوا ہمارے ہیروز واپس اگئے ہیں 💪💪👊👊الحمدال...
10/05/2025

# یہ ہے مرد مجاہد وینگ کمانڈر نوید آنجم آفریدی
پاکستان کا کوئی جہاز کریش نہیں ہوا ہمارے ہیروز واپس اگئے ہیں 💪💪👊👊
الحمداللہ ثم الحمداللہ...
is Our Real Heros # #... 💪💪💪💪💪💪💪👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊💪💪💪💪💪💪

01/05/2025

ڈمبرہ کیا ہے؟
تمبر ( تِنبُر) المعروف تمر Timur قدرت کا بیش قدر قیمتی تحفہ ہے۔ یہ بے شمار فوائد کا حامل خوشبودار درخت ہے۔ اس کو انگریزی میں Winged Prickly Ash کہا جاتا ہے اور اختصار کے طور پر Prickly Ash کہتے ہیں جسے Pricklyash بھی لکھا جاتا ہے۔ برصغیر کے پیشتر علاقوں میں اس سے تمر کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کو اردو میں ثمرد کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کا سائنسی یا نباتاتی نام Zanthoxylum Armatum ہے۔ یہ جھاڑیوں کی شکل کے علاوہ مختلف خطوں میں 3 سے 10 میٹر تک درختوں کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ مصرف مصالحہ اور ادویات ہیں جب کہ چٹنی کے علاوہ اس کا قہوہ بھی محتلف علاقوں میں پیا جاتا ہے۔ یہ نہ سرخ مرچ ہے نہ کالی مرچ .. اس کے باوجود بعض علاقوں میں اس کو کالی مرچ Pepper ہی تصور کیا جاتا ہے۔۔ جیسے چین کے ایک جنوبی صوبہ ( جہاں یہ بکثرت ہے)
' سے شان Sichuan 'میں اس کو Sichuan Pepper یعنی ' سے شان کی مرچ ' کہا جاتا ہے۔جبکہ جاپان میں اس کو Jappanese Pepper اور Japanese Pricklyash کہتے ہیں ۔جس سے آپ جاپانی تمر ہی مراد لے سکتے ہیں۔۔چونکہ یہ دانتوں کی تکالیف وغیرہ پر مفید ہے اس لے دنیا کے کئی علاقوں میں اس کو Toothache Tree یعنی دانتوں کے درد کا درخت بھی کہا جاتا ہے۔
تمبر یا تمر کشمیر میں بیشتر جگہوں خصوصآ پونچھ ریجن میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔ اور یہ ایک خودرو (خود پیدا ہونے والا) پودا ہے۔ ہمارے لوگ زیادہ تر اس کا مسواک اور پھول، دانے اور پتوں کی چٹنی استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس کے بیج نہیں بوتے یہ ہمارے بیج بوۓ بغیر ہی اگتے ہیں۔ اور اس کی اہمیت اور افادیت سے لاعلمی کے پیشں نظر ہمارے لوگ اس کے پودے اور درخت کاٹ دیتے ہیں۔ جبکہ یہ ہماری زمینوں میں اگنے والا سب سے زیادہ فائدہ مند درخت ہے۔اس کا مصالحہ گوشت اور بالخصوص مچھلی میں دنیا کا ناصرف سب سے زیادہ ذائقہ دار مصالحہ ہے بلکہ صحت کیلے بھی دنیا کا سب سے مفید مصالحہ ہے۔۔ مصالحہ کے طور پر اس کے پھول ، بیج اور پتے استعمال کۓ جاتے ہیں۔ عمدہ قسم کا ذائقۀ حاصل کرنے کیلۓ بہتر یہی ہیکہ اس کے سبز دانے سائز میں مکمل ہونے سے پہلے چُن کر دھوپ میں اچھی طرح خشک کرکے شیشے یا دیگر ڈبے میں پیک کرکے استعمال کیلۓ رکھے جائین ۔ . قدرت کے اس انمول و بے پناہ فوائد کے حامل درخت کے پھول، پتے، بیج اور چھلکا حکمت و دیگر ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں ۔ایک امریکی چارلس ملز پاء Charles Millspaugh نے اپنی کتاب American Herbal Medicines میں تمبر / تمر کا کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر بیان کیا ہے۔ یوں اب تک کی تحقیقات پر اس کے بہت سے فوائد سامنے آۓ۔ جبکہ کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکیٹ تحقیق میں سامنے نہیں آیا۔۔ان فوائد میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔۔ . . . . . . . . تمبر / تمر کے فوائد
* فنگس سے ہونے والی جِلدی بیماریوں میں بطور Antifungal کار آمد ہے
* خون کی گردش کے دورانیہ کو مناسب بحالی فراہم کرنے میں مدد گار ہے
* ٹانگوں میں درد خصوصآ وقفے وقفے سے ہونے والے درد پر مفید ہے
* انگلیوں کے مسائل خصوصآ سردی کی وجہ سے ہاتھ ، پاؤں کے نیلا ہو جانے پر افاقہ دیتا ہے۔
* حیض و زچگی کے درد پر مؤثر ہے
* ریشہ ، موٹاپا ، بادی پن اور خصوصآ بادی بواسیر پر مفید ہے
* اس کے علاوہ درج ذیل تکالیف پر تمبر فائدہ مند ہے
جوڑوں کے درد،. گلے کی تکالیف، نزلہ ، زکام کھانسی ، نمونیا ، ملیریا کے بخار، جِلدی زخم Sores, پھیپھڑوں کی بہتری_ وقفے وقفے سے ہونے والا بخار، بچوں میں مروڑ یا پیٹ درد، میعادی بخار جس میں سرخ دانے نکل آئیں، السر و معدہ کے زخم، سوزش Inflamation ، نیند کے مسائل، پیٹ میں اپھار و گیس ، دانت کا درد، سائٹو ٹوکسائٹی یا دماغ میں آکسیجن کی سپلائی کی کمی، جسم میں پیدا ہونے والا نقصان دہ مواد یا زہریلے خلیات ، قوت مدافعت Immunity کی بہتری کیلۓ اور دیگر فوائد ہیں۔

  squad 🇵🇰  you ready.. # # # # # #@@@@@👍👍👍👍👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊
25/04/2025

squad 🇵🇰
you ready.. # # # # # #@@@@@👍👍👍👍👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊👊

Address

KPK
Kpk

Telephone

+923461281299

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Asbanr Golona د اسبنڑ گلونہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category