AMTKN Jehangira عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جہانگیرہ

AMTKN Jehangira عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جہانگیرہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ جہانگیرہ صوابی

09/05/2026

اللہ تعالی حضرت الشیخ محمد ادریس نور اللہ تعالی مرقدہ کو جنت الفردوس میں مقامات عالیہ نصیب فرمائے اور حضرت الشیخ محمد انوار الحق دامت برکاتہم العالیہ کو شفاء کاملہ عاجلہ مستمرہ دائمہ عطاء فرمائے اور ان کا سایۂ شفقت ہمارے سروں پر تا زیست قائم و دائم رکھے
العبد الاحقر محمد مدثر شاہ حقانی

Inshallah
14/04/2026

Inshallah

{ و قرن فی بیوتکن ولا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولی }ترجمہ :"اور قرار پکڑو اپنے گھروں میں اور دکھلاتی نہ پھرو جیسا کہ دکھان...
05/02/2026

{ و قرن فی بیوتکن ولا تبرجن تبرج الجاھلیۃ الاولی }
ترجمہ :
"اور قرار پکڑو اپنے گھروں میں اور دکھلاتی نہ پھرو جیسا کہ دکھانا دستور تھا پہلے جہالت کے وقت میں"
تفسیر:
"ف ٤ یعنی اسلام سے پہلے زمانہ جاہلیت میں عورتیں بےپردہ پھرتی اور اپنے بدن اور لباس کی زیبائش کا اعلانیہ مظاہرہ کرتی تھیں ۔ اس بداخلاقی اور بےحیائی کی روش کو مقدس اسلام کب برداشت کرسکتا ہے اس نے عورتوں کو حکم دیا کہ گھروں میں ٹھہریں اور زمانہ جاہلیت کی طرح باہر نکل کر حسن و جمال کی نمائش کرتی نہ پھریں ۔ امہات المومنین کا فرض اس معاملہ میں بھی اوروں سے زیادہ مؤکدہ ہوگا جیسا کہ "لستن کا حد من النسآء" کے تحت میں گزر چکا۔ باقی کسی شرعی یا طبعی ضرورت کی بناء پر بدون زیب و زینت کے مبتذل اور ناقابل اعتناء لباس میں مستشر ہو کر احیانا باہر نکلنا بشرطیکہ ماحول کے اعتبار سے فتنہ کا مظنہ نہ ہو، بلاشبہ اس کی اجازت نصوص سے نکلتی ہے اور خاص ازواج مطہرات کے حق میں بھی اس کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی۔ بلکہ متعدد واقعات سے اس طرح نکلنے کا ثبوت ملتا ہے لیکن شارع کے ارشادات سے یہ بداہتہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پسند اسی کو کرتے ہیں کہ ایک مسلمان عورت بہرحال اپنے گھر کی زینت بنے اور باہر نکل کر شیطان کو تاک جھانک کا موقع نہ دے۔ اس کی تفصیل ہمارے رسالہ "حجاب شرعی" میں ہے۔ رہا ستر کا مضمون یعنی عورت کے لیے کن اعضاء کو کن مردوں کے سامنے کھلا رہنا جائز ہے۔ اس کا بیان سورۃ نور میں گزر چکا۔ (تنبیہ) جو احکام ان آیات میں بیان کیے گئے تمام عورتوں کے لیے ہیں ۔ ازواج مطہرات کے حق میں چونکہ ان کا تاکد و اہتمام زائد تھا اس لیے لفظوں میں خصوصیت کے ساتھ مخاطب ان کو بنایا گیا۔ میرے نزدیک "يٰنِسَاۗءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَاۗءِ تک ان احکام کی تمہید تھی۔ تمہید میں دو شقیں ذکر تھیں ۔ ایک بےحیائی کی بات کا ارتکاب۔ اس کی روک تھام فلا تخضعن بالقول سے تبرج الجاہلیۃ الولی تک کی گئی۔ دوسری اللہ و رسول کی اطاعت اور عمل صالح، آگے واقمن الصلوٰۃ سے اجرا عظیما تک اس کا سلسلہ چلا گیا ہے۔ خلاصہ یہ ہوا کہ برائی کے مواقع سے بچنا اور نیکی کی طرف سبقت کرنا سب کے لیے ضروری ہے مگر ازواج مطہرات کے لیے سب عورتوں سے زیادہ ضروری ہے۔ ان کی ہر ایک بھلائی برائی وزن میں دوگنی قرار دی گئی۔ اس تقریر کے موافق "فاحشۃٍ مبینۃٍ" کی تفسیر بھی بےتکلف سمجھ میں آگئی ہوگی۔
تفسیر عثمانی
حررہ محمد مدثر شاہ حقانی

19/01/2026

خوشخبری
ویڈیو کو شئیر کرکے ختم نبوت کورس کرنے والے خواہشمند
حضرات تک پہنچائیں

حضرت اقدس شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری رح نے فرمایا: میں پورے قرآن کا خلاصہ ایک منٹ میں سنا دونگا، پھر فرمایا اگر ...
16/01/2026

حضرت اقدس شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوری رح نے فرمایا: میں پورے قرآن کا خلاصہ ایک منٹ میں سنا دونگا، پھر فرمایا اگر میرا ایک پاؤں ریل گاڑی میں اور دوسرا پاؤں پلیٹ فارم پر ہو اور کوئ پوچھے کہ پورے قرآن کا خلاصہ کیا ہے تو میں کہونگا

اللہ تعالی کو راضی کرو عبادت سے
رسول اللہ ﷺ کو راضی کرو اطاعت سے
مخلوق خدا کو راضی کرو خدمت سے۔

16/01/2026
15/01/2026
14/01/2026

بغدادہ سرانجام خان مارکیٹ کستاخانہ واقعہ
جن غازیوں نے ابراھیم نامی گستاخ کی گستاخی کا گواھی دیا اور اس میں گواہی کی طور پر دستخط کیا ان مجاھدو کے ساتھ امیر محترم کا ملاقات لیکن بہت حوشی اور جزبات کی وجہ سے گواہ محمد جنید رونے پر مجبور
قاری اکرام الحق صاحب
امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مردان

03/12/2025

Address

Jehangira

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMTKN Jehangira عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جہانگیرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category