My Chakwal

Call Website

My Chakwal Chakwal News| History | Tourism | Culture
Chakwal Chronicles | By Ibrar Akhtar Janjua
Authentic news ,history ,heritage,travel & untold stories of Chakwal.

Chakwal | Kallar Kahar | Choa Saiden Shah | Talagang | Lawa My Chakwal , Ambassdor Of Chakwal
All About ChakwaL....Pictures, Videos, Information and News of our Beautiful Chakwal....ذرا ہٹ کے
█▓▒░ W E L C O M E TO MY CHAKWAL ░▒▓█ ���
دوستوں ہم نے اس پیج کے ذریعے چکوال کی تصاویر، ویڈیوز اور چکوال کے متعلق معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔امید ہے آپ کو ہماری کاوش پسند آئے گی۔

چکوال میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تعمیری میٹریل اور ملبہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی۔چکوال سمیت ضلع بھر میں مین شاہراہوں...
05/10/2026

چکوال میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تعمیری میٹریل اور ملبہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی۔

چکوال سمیت ضلع بھر میں مین شاہراہوں، فٹ پاتھوں اور عمارتوں کے باہر تعمیراتی مٹیریل اور ملبہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

چکوال میں 85 مقامات کا معائنہ کیا گیا، جبکہ خلاف ورزی پر 6 مقامات سیل کیے گئے۔

ضلع بھر کی کارروائی میں مجموعی طور پر 199 انسپیکشنز کی گئیں اور 15 مقامات سیل کیے گئے۔ تلہ گنگ میں ایک شخص کو 15 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

آج کی کارروائی:
📍 چکوال: 85 انسپیکشنز، 6 سیل
📍 کلر کہار: 45 انسپیکشنز، 5 سیل
📍 چوآ سیدن شاہ: 14 انسپیکشنز ( سیل کوئی نہیں)
📍 تلہ گنگ: 40 انسپیکشنز، 3 سیل، 15 ہزار جرمانہ
📍 لاوا: 15 انسپیکشنز، 1 سیل

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی شاہراہوں، فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں پر تعمیراتی مٹیریل یا ملبہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Source: ضلعی انتظامیہ چکوال

#چکوال

سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں سوئی گیس کے جاری نئے شیڈول کے حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ "سوئی گیس پا...
05/10/2026

سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں سوئی گیس کے جاری نئے شیڈول کے حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

"سوئی گیس پائپ لائن لمٹیڈ کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفیکشن یا شیڈول جاری نہیں کیا گیا، گیس پچھلے سال سے اسی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔"

ایسی افواہیں خصوصا گھریلو صارفین کیلئے کوفت کا باعث بنتی ہیں۔

انچارج سرمد شاہ سوئی نادرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ چکوال کی تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال سے گفتگو میں وضاحت

📢 چکوال میں پرائم لوکیشن پر چلتا ہوا منافع بخش ہوٹل برائے فروخت!اگر آپ چکوال میں ایک چلتا ہوا، اچھا کاروبار کرنے والا او...
05/10/2026

📢 چکوال میں پرائم لوکیشن پر چلتا ہوا منافع بخش ہوٹل برائے فروخت!

اگر آپ چکوال میں ایک چلتا ہوا، اچھا کاروبار کرنے والا اور فوری طور پر سنبھالا جا سکنے والا ہوٹل خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے۔

✅ کاروبار پہلے سے چل رہا ہے
✅ مستقل کسٹمرز اور اچھی شہرت
✅ آمدن کا بہترین ذریعہ
✅ مکمل سیٹ اپ کے ساتھ
✅ نئے سرے سے کاروبار شروع کرنے کی ضرورت نہیں

ایک تیار اور چلتے ہوئے کاروبار کا موقع صرف سنجیدہ خریدار رابطہ کریں۔

مقام: چکوال
قیمت: مناسب / بات چیت کے ذریعے طے کی جاسکتی ہے۔
📞 رابطہ: 03349001174

نوٹ: مزید تفصیلات، تصاویر یا کاروبار کی آمدن سے متعلق معلومات سنجیدہ خریدار کو ملاقات پر فراہم کی جائیں گی۔

داخلے جاری ہیں۔منور میموریل ہسپتال اینڈ کالج آف آپٹومیٹری، چکوال۔
05/10/2026

داخلے جاری ہیں۔

منور میموریل ہسپتال اینڈ کالج آف آپٹومیٹری، چکوال۔

“آج میری بیٹی اسکول سے آئی تو کہنے لگی: ابو! آج ہماری ٹیچر کلاس میں رو پڑیں…”میں نے چونک کر پوچھا،“کیوں؟ کیا ہوا؟”بیٹی ن...
05/10/2026

“آج میری بیٹی اسکول سے آئی تو کہنے لگی: ابو! آج ہماری ٹیچر کلاس میں رو پڑیں…”

میں نے چونک کر پوچھا،
“کیوں؟ کیا ہوا؟”

بیٹی نے معصومیت سے جواب دیا،
“کچھ نہیں، وہ خوشی سے رو رہی تھیں۔”

میں نے کہا،
“خوشی سے؟ آخر ایسا کیا ہوا؟”

وہ بولی،
“ہم نے ان کے لیے کچھ کیا تھا۔”

میری بیٹی نو سال کی ہے۔ اسکول سے واپس آتے ہی اس کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔ کبھی کلاس کا قصہ، کبھی کسی سہیلی کی بات، کبھی ٹیچر کی ڈانٹ اور کبھی کسی بچے کی شرارت۔

لیکن والدین وقت کے ساتھ ایک بات سمجھ جاتے ہیں کہ بچوں کی بے شمار باتوں میں کچھ جملے ایسے ہوتے ہیں جنہیں سن کر دل رک سا جاتا ہے۔

اس دن بھی ایسا ہی ہوا۔

میں نے پوچھا،
“اچھا، تم لوگوں نے اپنی ٹیچر کے لیے کیا کیا؟”

بیٹی نے مسکراتے ہوئے کہا،
“آئیڈیا میرا تھا۔”

پھر اس نے پوری کہانی سنائی۔

ان کی کلاس کی ٹیچر مس ریحانہ کو پڑھاتے ہوئے کئی دہائیاں ہو چکی تھیں۔ انہوں نے بچوں کو بتایا تھا کہ یہ ان کا آخری تعلیمی سال ہے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گی۔

انہوں نے بات سادہ انداز میں کہی تھی، شاید ان کے لیے یہ زندگی کا ایک معمول کا مرحلہ تھا۔

لیکن بچوں میں سے ایک بچی نے اس بات کو دل میں رکھ لیا۔

اگلے کئی دنوں تک وہ خاموشی سے اپنی کلاس کے بچوں کو اکٹھا کرتی رہی۔

لنچ بریک میں، خالی پیریڈ میں اور کبھی چھٹی کے بعد۔

اس نے ہر بچے سے کہا:

“آپ لوگ اپنی ٹیچر کے بارے میں ایک ایسی بات لکھو جو انہوں نے آپ کے لیے کی ہو اور آپ کبھی نہ بھول سکو۔”

صرف یہ نہیں کہ
“وہ بہت اچھی ٹیچر ہیں۔”

بلکہ کوئی ایسی بات جو واقعی دل میں رہ گئی ہو۔

کسی بچے نے لکھا:

“ایک دن میں بہت اداس تھا، آپ نے کچھ پوچھے بغیر میری سیٹ اپنے پاس کر لی تھی۔”

کسی نے لکھا:

“آپ نے کہا تھا کہ میری لکھی ہوئی کہانی بہت اچھی ہے، اس کے بعد میں نے مزید چھ کہانیاں لکھیں۔”

ایک بچے نے لکھا:

“آپ نے میری امی کو فون کیا تھا، لیکن مجھے نہیں بتایا تاکہ مجھے سب کے سامنے شرمندگی نہ ہو۔”

اور ایک بچے نے لکھا:

“آپ جب ہمارا نام لیتی ہیں تو ایسے لگتا ہے جیسے ہم واقعی اہم ہیں۔”

یوں 28 بچوں کی 28 یادیں جمع ہوئیں۔

بچوں نے ان سب کو ایک چھوٹی سی ہاتھ سے بنی کتاب میں سجا دیا۔

پھر ایک دن وہ کتاب اپنی ٹیچر کو دے دی۔

ٹیچر نے پہلے صفحہ کھولا۔

پھر دوسرا۔

پھر تیسرا…

اور اچانک رک گئیں۔

انہوں نے کتاب میز پر رکھی، چند لمحے خاموش رہیں، آنکھوں میں آنسو آئے اور پھر بچوں کی طرف دیکھ کر صرف اتنا کہا:

“مجھے نہیں معلوم تھا کہ تم لوگ میری باتوں کو اتنا یاد رکھتے ہو۔”

بس پھر کیا تھا…

کلاس میں بیٹھے بچوں کی آنکھوں کے سامنے ایک ایسی شخصیت تھی جو برسوں سے انہیں پڑھا رہی تھی، سمجھا رہی تھی، ڈانٹ رہی تھی، حوصلہ دے رہی تھی اور شاید خود یہ سمجھ رہی تھی کہ یہ سب اس کے روزمرہ کے کام کا حصہ ہے۔

لیکن ان بچوں نے اسے بتا دیا کہ اچھے استاد کا ایک جملہ بھی بچے کی زندگی میں برسوں زندہ رہ سکتا ہے۔

میری بیٹی نے گھر آ کر مجھے ایک اور بات بتائی۔

کچھ عرصہ پہلے ٹیچر نے اس سے کہا تھا:

“اگر پہلی بار کامیاب نہ ہو تو دوبارہ کوشش کرنا، اصل کامیابی ہمت نہ ہارنے میں ہے۔”

میری بیٹی آج بھی یہ جملہ یاد رکھتی ہے۔

اور شاید یہی ایک استاد کی اصل کامیابی ہے۔

وہ صرف کتابیں نہیں پڑھاتا،
وہ بچوں کے اندر ایسے الفاظ چھوڑ جاتا ہے جو بڑے ہونے کے بعد بھی ان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں۔

ہم اکثر اپنے بچوں کے استادوں سے شکایتیں کرتے ہیں۔

کبھی کہتے ہیں ہوم ورک زیادہ کیوں دیا؟
کبھی کہتے ہیں بچے کو ڈانٹا کیوں؟
کبھی کہتے ہیں نمبر کم کیوں دیے؟

لیکن کتنی بار ہم نے کسی استاد کو صرف یہ کہا ہے:

“شکریہ، آپ نے میرے بچے کے لیے اچھا کیا۔”

ہمارے ملک میں ہزاروں استاد ایسے ہیں جو برسوں سے بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ نہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا کون سا جملہ کس بچے کے دل میں گھر کر گیا، نہ یہ پتا ہوتا ہے کہ ان کی دی ہوئی حوصلہ افزائی نے کسی بچے کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

اس لیے اگر آپ کی زندگی میں بھی کوئی ایسا استاد ہے جس نے آپ کو، آپ کے بچے کو یا آپ کے کسی اپنے کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے تو آج ہی اسے یاد کریں۔

ایک فون کال کر لیں۔
ایک پیغام بھیج دیں۔
صرف دو لفظ کہہ دیں۔۔۔

“سر/میڈم، آپ کا بہت شکریہ۔ آپ نے جو کچھ ہمیں سکھایا، ہم آج بھی اسے یاد رکھتے ہیں۔”

ممکن ہے آپ کے لیے یہ صرف ایک پیغام ہو،
لیکن کسی استاد کے لیے یہ ان کی پوری زندگی کی سب سے خوبصورت یاد بن جائے۔

کیونکہ کچھ لوگ ہماری زندگی بدل دیتے ہیں، مگر انہیں کبھی معلوم نہیں ہو پاتا کہ انہوں نے ایسا کیا۔

منقول

چکوال: تھانہ نیلہ پولیس کی کارروائی، روپوال میں دن دیہاڑے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو یرغمال بنانے اور طلائی زیورات چھی...
05/10/2026

چکوال: تھانہ نیلہ پولیس کی کارروائی، روپوال میں دن دیہاڑے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو یرغمال بنانے اور طلائی زیورات چھیننے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔۔۔!

چکوال: تھانہ نیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روپوال میں دن دیہاڑے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو ہتھیار کے زور پر یرغمال بنانے اور طلائی زیورات چھیننے کے الزام میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

چکوال: پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل اس وقت متاثرہ گھر میں داخل ہوا جب گھر کا فرد نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے قریبی جامع مسجد گیا ہوا تھا، جبکہ گھر میں صرف خواتین موجود تھیں۔

چکوال: ملزم نے مبینہ طور پر ہتھیار کے زور پر خواتین کو یرغمال بنایا اور گھر میں موجود طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگیا۔

چکوال: متاثرہ خاندان کی نشاندہی اور ملزم کے بتائے گئے حلیے کی بنیاد پر تھانہ نیلہ پولیس نے گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، تاہم ملزم پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔

چکوال: گزشتہ شب پولیس کو مخبرِ خاص کے ذریعے اطلاع ملی کہ مطلوب ملزم مارتھ روڈ پر موجود ہے جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی۔

چکوال: پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فرار کے دوران وہ گر گیا اور اس کے نیفے میں موجود پسٹل چلنے سے گولی اس کی دائیں پنڈلی میں لگ گئی۔

چکوال: پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں موقع سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مبینہ طور پر غیر لائسنس یافتہ پسٹل بھی برآمد کرلیا۔

چکوال: پولیس نے ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔

✍🏻رپورٹ: تھری اسٹارز میڈیا گروپ چکوال

اسلام آباد لاہور موٹر وے (M2) پر بل کسر کے قریب حادثہ ، ایک شخص شدید زخمی۔۔!!!تفصیلات کے مطابق بل کسر انٹرچینج کے قریب ا...
05/10/2026

اسلام آباد لاہور موٹر وے (M2) پر بل کسر کے قریب حادثہ ، ایک شخص شدید زخمی۔۔!!!

تفصیلات کے مطابق بل کسر انٹرچینج کے قریب ایک تیز رفتار شاہ زور وین ڈمپر کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد عمر ولد ساجد، ساکن سگھر گاؤں، تحصیل تلہ گنگ، گاڑی میں پھنس کر شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور گاڑی میں پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو بحفاظت باہر نکالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کو سر پر چوٹ اور چہرے پر کٹ کے زخم آئے اور وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

چکوال سے چک بیلی جانے والی ایکس ایل آئی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی دو افراد زخمی۔۔۔!!!!حادثہ راولپنڈی ...
04/10/2026

چکوال سے چک بیلی جانے والی ایکس ایل آئی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی دو افراد زخمی۔۔۔!!!!

حادثہ راولپنڈی روڈ مویشی منڈی کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والے دونوں افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے کے نتیجے میں 66 سالہ مسعود احمد ولد محمود خان زخمی ہوئے، جن کے چہرے پر خراشیں اور کمر میں درد تھا، جبکہ 48 سالہ تصور حسین ولد انور خان کے چہرے اور گھٹنے پر خراشیں آئیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع

04/10/2026

یہ آج ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں ایک صاحب سندھ کی سرحد چکوال تک بتا رہے تھے جبکہ ان کے مطابق پنجاب کا کوئی وجود نہیں تھا۔ معروف صحافی اور مصنف سجاد اظہر صاحب نے اس دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں سجاد اظہر اس بارے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔

گزشتہ دس دنوں کے نسبتاً خوشگوار موسم کے بعد آج چکوال میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ اکتوبر کا مہینہ شروع ہو ...
04/10/2026

گزشتہ دس دنوں کے نسبتاً خوشگوار موسم کے بعد آج چکوال میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ اکتوبر کا مہینہ شروع ہو چکا ہے، لیکن سورج کی تپش ابھی تک گرمیوں کی یاد دلا رہی ہے۔

دن کے وقت تیز دھوپ اور بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت نے موسم کو قدرے گرم بنا دیا ہے البتہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم کی کیفیت دن کے مقابلے میں کافی تبدیل ہو چکی ہے۔

آئندہ چند روز یعنی 6 سے 10 اکتوبر کے دوران کہیں کہیں گرج چمک اور بارش کا امکان بھی ہے جس سے درجۂ حرارت بتدریج کم ہو سکتا ہے۔

دیکھتے ہیں چکوال میں موسم کب کروٹ بدلتا ہے اور گرمی کی جگہ خنکی کب ڈیرے ڈالتی ہے۔۔۔!!!
ابرار جنجوعہ

Address

Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category